نئے تعینات ڈی آئی جی قلات رینج سے میئر خضدار اور صحافیوں کی ملاقات، امن و امان سمیت دیگر اہم مسائل پر تبادلہ خیال،

30

رپورٹ دانش مینگل نمائندہ خصوصی روزنامہ عسکر انٹرنیشنل خضدار

خضدار:8دسمبر/ نئے تعینات ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس (ڈی آئی جی) قلات رینج، وزیر خان ناصر سے میئر خضدار میر محمد آصف جمالدینی ،صحافی بشیر رئیسانی اور دانش مینگل نے ان کے آفس میں خصوصی ملاقات کی۔ ملاقات میں نئے ڈی آئی جی کو مبارکباد پیش کی گئی اور اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا ،
صحافی بشیر رئیسانی اور دانش مینگل نے نئے ڈی آئی جی سے ملاقات میں علاقے کے امن و امان، سماجی سلامتی اور عوامی مسائل پر گفتگو کی۔ انہوں نے پولیس انتظامیہ کے ساتھ میڈیا کے تعاون اور باہمی رابطے کو مزید بہتر بنانے پر زور دیا۔اس موقع پر میئر خضدار میر محمد آصف جمالدینی اور ڈی آئی جی قلات رینج وزیر خان ناصر کے درمیان خضدار میں امن و امان کی صورت حال، ترقیاتی امور اور عوام کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ میئر خضدار میر محمد آصف جمالدینی نے پولیس انتظامیہ کے ساتھ بلدیاتی اداروں کے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
ڈی آئی جی قلات رینج وزیر خان ناصر نے کہا کہ وہ علاقے میں پرامن ماحول قائم کرنے اور عوام کے مسائل کے فوری حل کے لئے بھرپور کوشش کریں گے۔انہوں نے واضح کیا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز قانونی کاروائی جاری رہے گی اور ایسے افراد کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
انہوں نے کہا ہمارا اولین مقصد شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اور ان کو انصاف فراہم کرنا ہے۔ ہم علاقے میں مکمن طور پر امن برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے۔ ان کے مطابق ہماری کوشش ہوگی کہ عوام کے ساتھ رابطہ مضبوط کیا جائے اور ان کے مسائل فوری طور پر حل کیے جائیں۔”
اس موقع پر صحافیوں نے کہا کہ میڈیا ۔بلدیاتی نمائندے اور پولیس کے درمیان مربوط روابط اور مشترکہ کوششیں ہی حقیقی مثبت تبدیلی لاسکتی ہیں۔

Comments are closed.