غازی آباد، اسلام آباد: فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، غیر معیاری بیکری یونٹس سیل

25

اسلام آباد، 8 دسمبر (عسکر انٹرنیشنل رپورٹ):
ڈپٹی ڈائریکٹر اسلام آباد فوڈ اتھارٹی، ڈاکٹر طاہرہ صدیق کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے غازی آباد، جی-12 میں اہم کارروائی کرتے ہوئے غیر معیاری خوراک تیار کرنے والے اور لائسنس کے بغیر کام کرنے والے معروف بیکری یونٹس کو سیل کر دیا۔

معائنہ کے دوران یونٹس میں صفائی کے ناقص انتظامات، اسٹوریج سیکشن میں کھڑا پانی، نان فوڈ گریڈ برتنوں کا استعمال، زنگ آلود مشینری، فنگس زدہ دیواریں اور بدبودار ماحول پایا گیا۔ تیار اشیاء پر غیر منظور شدہ لیبل اور لازمی ریکارڈ کی کمی بھی رپورٹ ہوئی۔ ممنوعہ اور ناقص اشیاء کی کھیپ تلف کر دی گئی۔

ڈاکٹر طاہرہ صدیق نے کہا کہ صحت دشمن مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس ہوگا اور شہری کسی بھی شکایت کی صورت میں فوری اطلاع دیں، شناخت مکمل طور پر خفیہ رکھی جائے گی۔

Comments are closed.