قلات: ڈپٹی کمشنر کا عوامی وفود سے ملاقات، کھیلوں کے فروغ پر زور
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
قلات، 8 دسمبر 2025: ڈپٹی کمشنر منیر احمد درانی نے ضلع قلات کے مختلف عوامی وفود سے ملاقات کی، جس میں علاقے کے مسائل اور کھیلوں کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں ہر اسسٹنٹ کمشنر، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت، عوامی جماعتوں کے رہنما اور کھیلوں کی ایسوسی ایشنز کے عہدیداران موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر منیر درانی نے کہا کہ ضلع انتظامیہ قلات کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے اور علاقے کے معززین سے تعاون کی توقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے لیے کھیلوں کا انعقاد ضروری ہے تاکہ وہ منفی سرگرمیوں سے دور رہیں، اور ڈی ایف اے و کرکٹ ایسوسی ایشن کے ساتھ مشاورت کر کے گرینڈ اسپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا جائے گا۔
Comments are closed.