کیچ اسپورٹس اینڈ فٹنس فیسٹیول: تیاریوں کا اہم اجلاس، انتظامات کا تفصیلی جائزہ

25

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

تربت، 8 دسمبر 2025: ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ کی سربراہی میں کیچ اسپورٹس اینڈ فٹنس فیسٹیول کی تیاریوں کا اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس تربت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں فیسٹیول کے انتظامی اور تکنیکی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر تابش علی بلوچ، فیسٹیول سیکریٹری التاز سخی اور متعلقہ محکموں کے افسران کے ساتھ آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس میں کرکٹ، فٹبال، والی بال، بیڈمنٹن، باڈی بلڈنگ، ایتھلیٹکس، میراتھن ریس اور خواتین کی کھیلوں سمیت دیگر سرگرمیوں کے شیڈول، انتظامات اور سہولیات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

ڈپٹی کمشنر بشیر احمد بڑیچ نے کہا کہ یہ فیسٹیول نوجوانوں کے لیے اپنی صلاحیتوں کے اظہار اور صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینے کا بہترین موقع ہے۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ فیسٹیول کی کامیابی کے لیے اپنے فرائض بخوبی ادا کریں اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کو اولین ترجیح بنایا جائے۔

Comments are closed.