بلوچستان پبلک سروس کمیشن: تحصیلدار کے انٹرویوز منسوخ، نئی تاریخ بعد میں اعلان کی جائے گی
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
کوئٹہ، 8 دسمبر 2025: بلوچستان پبلک سروس کمیشن نے ایک اعلامیہ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ محکمہ بورڈ آف ریونیو بلوچستان میں تحصیلدار (B-16) کے لیے 8 دسمبر سے 17 دسمبر تک طے شدہ انٹرویوز کو امیدواروں کی شکایات کے بعد منسوخ کر دیا گیا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا اور امیدواروں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ نئی شیڈول کے لیے کمانڈ کا انتظار کریں۔
Comments are closed.