زرعی یونیورسٹی کی پالیسیوں پر تشویش، یونیورسٹی اسٹیٹس اور وائس چانسلر کی فوری تقرری کا مطالبہ

22

کوئٹہ، 08 دسمبر 2025ء — پشتونخوا اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن نے زرعی یونیورسٹی میں غیر تعلیمی اداروں اور فورسز کی موجودگی پر سخت تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ تنظیم کے رہنماؤں وارث افغان، ایمل ساروان اور دیگر نے کہا کہ گرین بس سروس کا پارکنگ اڈہ قائم کرنا اور سیکورٹی فورسز کو تعلیمی بلاکس میں جگہ دینا یونیورسٹی کی ساکھ اور تعلیمی ماحول کے خلاف اقدام ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ زرعی یونیورسٹی کو مکمل یونیورسٹی اسٹیٹس دیا جائے، باقاعدہ وائس چانسلر تعینات کیا جائے اور NEVTTC سمیت غیر متعلقہ اداروں کی موجودگی ختم کی جائے۔
رہنماؤں کے مطابق تعلیمی اداروں کی مضبوطی تحقیق، نئے ڈیپارٹمنٹس اور عالمی معیار کی تعلیم کے ذریعے ممکن ہے، جبکہ پی ایس او کیمپس کی سول بالادستی کے لیے اپنی جمہوری جدوجہد جاری رکھے گی۔

Comments are closed.