کیسکو کے نادہندگان کے بجلی بلز 750 ارب روپے سے تجاوز
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
کوئٹہ، 8 دسمبر 2025
کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کے واجبات اکتوبر 2025 تک 750 ارب روپے سے بڑھ گئے ہیں۔ کمپنی کی رپورٹ کے مطابق صوبائی حکومت اور اس کے ذیلی اداروں کے ذمے 44 ارب 29 کروڑ روپے کے بقایا جات ہیں، جبکہ زرعی سبسڈی کی مد میں 60 ارب 70 کروڑ روپے واجب الادا ہیں۔ جولائی 2024 کے بعد اس مد میں کوئی ادائیگی نہیں کی گئی۔
کیسکو کے مطابق صوبائی محکموں نے اکتوبر میں صرف 28 فیصد بل جمع کرائے، جبکہ گھریلو، تجارتی اور صنعتی صارفین کے ذمے 47 ارب 86 کروڑ روپے سے زائد کے واجبات موجود ہیں۔
چیف ایگزیکٹو انجینئر یوسف شاہ خان نے تمام سرکلز کو ہدایت کی ہے کہ ریکوری مہم تیز کی جائے اور مقررہ مدت کے بعد نادہندگان کے کنکشن فوری طور پر منقطع کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ بروقت ریکوری ہی بہتر سروس کی ضمانت ہے۔
Comments are closed.