وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کی نادرا خیبر پختونخوا کے اعلیٰ حکام سے ملاقات
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
اسلام آباد، 8 دسمبر 2025
وفاقی وزیر برائے کشمیر امور، گلگت بلتستان اور سیفران انجینئر امیر مقام نے نادرا خیبر پختونخوا کے ڈائریکٹر جنرل اور چیف آپریٹنگ افسر سے وزارت میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران جاری اور نئے منصوبوں پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
وفاقی وزیر نے نادرا میگا سینٹر سوات پر فوری کام شروع کرنے کی ہدایت دی اور دیگر نادرا مراکز کو بھی میگا سینٹر میں تبدیل کرنے کے احکامات جاری کیے۔ شاہ پور، دندئی، کروڑا، اُلندر اور تور ڈھیر صوابی میں نئے مراکز کے لیے موزوں عمارتوں پر کام شروع کرنے کی ہدایت دی گئی۔
عوام کو سہولت فراہم کرنے کے لیے خالی آسامیوں کو فوری پر کرنے کے احکامات بھی دیے گئے۔ اپر دیر میں اخگرام، صاحب آباد، اور سوات میں کوکارئی، تلیگرام اور شانگلہ میں لیلونئ، پشلوڑ اور کابلگرام میں نئے نادرا مراکز قائم کرنے کی بھی ہدایات دی گئیں۔
Comments are closed.