انڈونیشیا کے صدر پرابووو سوبیانتو پاکستان پہنچ گئے

25

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
اسلام آباد، 8 دسمبر 2025

اسلام آباد: انڈونیشیا کے صدر پرابووو سوبیانتو دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے نورخان ایئربیس پر صدر سوبیانتو کا پرتپاک استقبال کیا۔ وفاقی کابینہ کے ارکان اور اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

صدر مملکت اور وزیراعظم نے صدر سوبیانتو سے پرجوش مصافحہ کیا، جبکہ روایتی لباس میں ملبوس بچوں نے انڈونیشیا کے صدر کو پھول پیش کیے اور دونوں ممالک کے پرچم تھامے۔ اس موقع پر صدر سوبیانتو کو 21 توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔

صدر پرابووو سوبیانتو کا یہ پاکستان کا پہلا دورہ ہے۔ دورے کے دوران وہ وزیراعظم اور صدر مملکت کے ساتھ وفود کی سطح پر مذاکرات کریں گے۔ تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، صحت، تعلیم، آئی ٹی، موسمیاتی تبدیلی اور ثقافت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر بات ہوگی۔ یہ دورہ دونوں ممالک کے 75 سالہ سفارتی تعلقات کی سالگرہ کے موقع پر خصوصی اہمیت رکھتا ہے۔

Comments are closed.