چیف آف دی آرمی سٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز کا تینوں مسلح افواج کے افسران سے خطاب؛ بھارت اور طالبان کو واضح پیغام

27

سکر انٹرنیشنل رپورٹ
اسلام آباد — ٹاپ بریکنگ

چیف آف دی آرمی سٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز کا تینوں مسلح افواج کے افسران سے خطاب؛ بھارت اور طالبان کو واضح پیغام

نئے قائم شدہ ڈیفنس فورسز ہیڈ کوارٹرز میں تینوں افواج کے لیے بنیادی تبدیلی کو تاریخی قرار دیتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ بڑھتے ہوئے اور بدلتے ہوئے خطرات کے پیش نظر ملٹی ڈومین آپریشنز کو متحدہ نظام کے تحت مزید بہتر بنانا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر سروس اپنی آپریشنل انفرادیت برقرار رکھے گی، جبکہ ڈیفنس فورسز ہیڈکوارٹر آپریشنز کو مربوط اور ہم آہنگ کرے گا۔ “بالا کمانڈ کی یکجہتی کے ساتھ ساتھ تینوں افواج اپنی اندرونی خودمختاری برقرار رکھیں گی۔”

بھارت کو واضح انتباہ دیتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا: “نئی دہلی کسی خود فریبی کا شکار نہ رہے، اگلی بار پاکستان کا جواب اور بھی برق رفتار اور شدید ہوگا۔”

طالبان رجیم کو بھی پیغام دیا گیا کہ انہیں فتنہ آل خوارج یا پاکستان کے درمیان انتخاب کرنا ہوگا، کوئی دوسرا آپشن نہیں۔

انہوں نے مزید کہا: “پاکستان امن پسند ملک ہے، مگر کسی کو بھی پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو آزمانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ پاکستان کا تصور ناقابل تسخیر ہے اور اس کی حفاظت ایمان سے سرشار جانبازوں اور متحد قوم کے پختہ عزم نے کر رکھی ہے۔”

پاکستان زندہ باد۔

Comments are closed.