صوبائی وزیر خوراک حاجی نور محمد دمڑ کی جانب سے سندھ کلچر ڈے پر خصوصی مبارکباد

30

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

کوئٹہ، 07 دسمبر:
صوبائی وزیر خوراک و چیئرمین بلوچستان فوڈ اتھارٹی حاجی نور محمد دمڑ نے سندھ کلچر ڈے کے موقع پر عوامِ سندھ اور دنیا بھر میں بسنے والی سندھی کمیونٹی کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ سندھ کی دھرتی صدیوں سے امن، محبت، بھائی چارے اور ثقافتی ہم آہنگی کی روشن مثال ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تمام صوبے اپنی منفرد ثقافتوں کے ذریعے ایک مضبوط قومی وحدت تشکیل دیتے ہیں، اور سندھی ثقافت کا تہوار ملک میں محبت، اخوت اور برداشت کے جذبات کو تقویت دیتا ہے۔ حاجی نور محمد دمڑ نے امید ظاہر کی کہ ایسی ثقافتی روایات مستقبل میں بھی یکجہتی اور بھائی چارے کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرتی رہیں گی۔ انہوں نے نوجوانوں اور ثقافتی تنظیموں کی کاوشوں کو بھی سراہا

Comments are closed.