مغربی بلوچستان میں بارشوں کی کمی شدت اختیار کر گئی، متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات کی ہدایت

34

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

کوئٹہ، 07 دسمبر:
علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق مئی تا نومبر 2025 کے دوران مغربی اور جنوب مغربی بلوچستان میں بارشوں کی شدید کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے باعث خشک سالی کی صورتحال مزید سنگین ہونے کا خدشہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق چاغی، گوادر، کیچ، خاران، نوشکی، پشین، پنجگور، قلعہ عبداللہ، مستونگ، کوئٹہ اور واشک میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ جبکہ بارشوں کا امکان معمول سے کم رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خشک موسم طویل ہونے کے باعث زرعی سرگرمیوں اور مال مویشی پر منفی اثرات کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ تاہم دسمبر کے آخر میں بلوچستان کے کچھ حصوں میں قحط سالی میں معمولی کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

تمام اسٹیک ہولڈرز، خصوصاً کسانوں، زرعی منصوبہ سازوں اور متعلقہ اداروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ بروقت اقدامات کریں، اور بارشوں میں کمی سے پیدا ہونے والے ممکنہ نقصانات کو کم کرنے کے لیے اپنی منصوبہ بندی کو فوری طور پر بہتر بنائیں۔ پی ایم ڈی نے ہدایت کی کہ شہری اور ادارے تازہ ترین معلومات کے لیے محکمہ موسمیات کی آفیشل ویب سائٹ کا باقاعدگی سے جائزہ لیتے رہیں

Comments are closed.