قلات آپریشن میں بارہ بھارتی پشت پناہ دہشتگرد واصلِ جہنم

30

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

راولپنڈی، 07 دسمبر 2025ء:
سیکیورٹی فورسز نے 6 دسمبر کو بلوچستان کے ضلع قلات میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بھارتی پراکسی تنظیم ’’فتنہ الہندستان‘‘ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں بارہ بھارتی سرپرستی یافتہ دہشتگرد واصلِ جہنم کر دیے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز نے مصدقہ اطلاعات پر دہشتگردوں کی پناہ گاہ کو گھیر کر بھرپور مقابلے کے بعد عسکریت پسندوں کا خاتمہ کیا۔ جائے وقوعہ سے بڑی مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا۔ ہلاک شدہ دہشتگرد علاقے میں متعدد تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے۔

علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ’’عزمِ استحکام‘‘ کے تحت جاری فیصلہ کن انسدادِ دہشتگردی مہم پوری رفتار سے جاری رہے گی تاکہ ملک سے بیرونی پشت پناہی یافتہ دہشتگردی کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جا سکے۔

Comments are closed.