چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کی حلف برداری کل گورنر ہاؤس میں
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
کوئٹہ، 7 دسمبر 2025ء:
بلوچستان ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس کی حلف برداری کی تقریب کل 8 دسمبر بروز سوموار صبح 10:45 بجے گورنر ہاؤس کوئٹہ میں منعقد ہوگی۔
گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نئے چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس کامران خان ملاخیل سے حلف لیں گے۔

تقریب میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، ارکانِ اسمبلی، چیف سیکرٹری، صوبائی سیکرٹریز اور دیگر اہم سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔
وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی سمیت اہم شخصیات کی شرکت متوقع
Comments are closed.