جھوٹ کی شیلف لائف ہوتی ہے، ہری پور نے فیصلہ (ن) لیگ کے حق میں سنا—وزیراعلیٰ مریم نواز

30

گوجرانوالہ میں ماس ٹرانزٹ سسٹم کے سنگِ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ ہری پور کے عوام نے ایک بار پھر مسلم لیگ (ن) پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی عوامی خدمت کی داستان ہر ترقیاتی منصوبے پر ثبت ہے اور وہ اسی روایت کو آگے بڑھا رہی ہیں۔
وزیراعلیٰ نے خیبر پختونخوا کی سابق حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 12 سالہ دورِ حکومت میں صوبہ آثارِ قدیمہ کی شکل اختیار کر گیا۔ پنجاب میں جاری بڑے منصوبوں، سینی ٹیشن، سیوریج، روڈ نیٹ ورک، ہیلتھ اور ایجوکیشن کے منصوبوں کا تفصیل سے ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبے میں کھربوں روپے کے پراجیکٹس مکمل کیے گئے ہیں اور ایک روپیہ تک کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ ’’ستھرا پنجاب‘‘ دنیا کا سب سے بڑا ویسٹ مینجمنٹ پراجیکٹ قرار دیا جا چکا ہے، جبکہ جرائم کی شرح 80 فیصد تک کم ہو چکی ہے۔ وزیراعلیٰ نے دعویٰ کیا کہ جلد ہی پنجاب مکمل طور پر ڈرگ فری صوبہ ہوگا۔

Comments are closed.