گوجرانوالہ میں جدید ٹرانسپورٹ کلچر کا آغاز—وزیراعظم و وزیراعلیٰ نے ماس ٹرانزٹ سسٹم کا سنگ بنیاد رکھا

27

 وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ سسٹم کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ دونوں رہنماؤں نے پراجیکٹ کی تختی کی نقاب کشائی کی اور سنہری بیلچوں سے علامتی کھدائی کی۔

وزیراعظم نے اپنے خطاب میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی عوامی فلاحی خدمات کو سراہا اور پوری ٹیم کو شاباش دی، جبکہ گوجرانوالہ کے روایتی کھانوں کا بھی ذکر کیا۔
تقریب میں منصوبے کی دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی، جبکہ تھری ڈی ماڈل شرکاء کی توجہ کا مرکز رہا۔ ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار اور دیگر وفاقی و صوبائی شخصیات نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

Comments are closed.