ون ڈش اور لاؤڈ اسپیکر کے غیر ضروری استعمال پر صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن کا فیصلہ

26

 وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں ون ڈش کی خلاف ورزی اور لاؤڈ اسپیکر کے غیر ضروری استعمال پر فوری کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا ہے۔ تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ شادی ہالوں، فارم ہاؤسز اور گراؤنڈز میں ون ڈش پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔

وزیراعلیٰ نے تقریبات میں بلند آہنگ میوزک اور قوالی نائٹس میں لاؤڈ اسپیکر کے غیر قانونی استعمال پر سخت کارروائی کی ہدایت بھی جاری کر دی۔ مزید کہا گیا کہ جہاں ون ڈش یا لاؤڈ اسپیکر قوانین کی خلاف ورزی ہوگی وہاں متعلقہ افسران تقریبات میں شریک نہیں ہوں گے۔

Comments are closed.