پاک افغان سرحدی کشیدگی: چمن کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

26

چمن، 6 دسمبر 2025ء
ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی نے بتایا ہے کہ پاک افغان سرحد پر گزشتہ شب پیدا ہونے والی کشیدگی کے بعد ضلع بھر کے ہسپتالوں میں فوری ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ سرحد کے قریب افغان طالبان کی جانب سے پاکستانی علاقوں پر حملے کے بعد ضلعی انتظامیہ، پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے فوری اقدامات اٹھائے اور تمام طبی اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا۔

ایمرجنسی کے نفاذ کے تحت ڈی ایچ کیو ہسپتال چمن سمیت تمام مراکز صحت میں اضافی ڈاکٹرز، نرسنگ اسٹاف، ادویات اور بنیادی سہولیات فوری طور پر مہیا کی گئی ہیں۔ صوبائی حکومت کی ہدایت پر کوئٹہ سے بھی اضافی طبی عملہ اور ایمرجنسی سپلائیز چمن پہنچا دی گئیں۔

ڈی سی چمن کے مطابق ہسپتالوں میں تمام ضروری انتظامات مکمل ہیں جبکہ شہر کی سیکیورٹی کو مضبوط بنانے کے لیے پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے گشت بڑھا دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت دونوں جانب سے فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ رک چکا ہے، تاہم صورتِ حال پر مسلسل نظر رکھی جارہی ہے۔

Comments are closed.