شہید سکندر آباد اور سوراب میں صحت کے مراکز کا معائنہ

25

شہید سکندر آباد، سوراب:
ڈپٹی کمشنر صاحبزادہ نجیب اللہ کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سلمان علی بلیدی اور سپرنٹنڈنٹ ڈپٹی کمشنر آفس کے فضل محمد قمبرانی نے غریب جھل اور مل شاہورائی BHU کا تفصیلی دورہ کیا۔

دورے کے دوران عملے کی حاضری، دواؤں کی دستیابی، ایمرجنسی سہولیات، لیبارٹری اور ویکسینیشن پروگرام کا جائزہ لیا گیا۔ عملے کو ہدایات دی گئیں کہ عوام کی خدمت کو اولین ترجیح دی جائے اور مریضوں کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے۔

Comments are closed.