پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، وزیراعظم شہباز شریف – پاکستان، کرغزستان کا دوطرفہ تجارت 20 کروڑ ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق

27

  عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کرغزستان کے صدر صادر ژپاروف کے ہمراہ پاکستان–کرغزستان بزنس فورم سے خطاب میں کہا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع دستیاب ہیں اور کراچی و گوادر کی بندرگاہیں کرغزستان کو بہترین تجارتی رسائی مہیا کر سکتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں ممالک نے دوطرفہ تجارتی حجم کو آئندہ برسوں میں 20 کروڑ ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 20 سال بعد کرغزستان کی اعلیٰ سطحی قیادت کا دورہ خوش آئند ہے، جس میں تجارت، معیشت، ثقافت اور علاقائی رابطوں پر اہم پیش رفت ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں ایس آئی ایف سی سرمایہ کاری کے لیے ون ونڈو سہولت فراہم کرتا ہے جبکہ زراعت، آئی ٹی، ٹیکسٹائل اور سیاحت میں بڑے مواقع موجود ہیں۔

کرغز صدر صادر ژپاروف نے کہا کہ کرغزستان جنوبی و وسطی ایشیا کے درمیان تجارتی پل کا کردار ادا کر سکتا ہے اور یورپی منڈیوں تک رسائی فراہم کرتا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے کاسا 1000 منصوبے پر پیش رفت کو اہم قرار دیا اور ثقافتی و تعلیمی روابط بڑھانے پر اتفاق کیا۔

Comments are closed.