کوئٹہ میں غیر قانونی چھاپوں نے معاشی بحران کو سنگین بنا دیا، پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
کوئٹہ: پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی نے کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں کسٹم، ایف سی اور پولیس کی جانب سے شورومز، گوداموں اور گاڑیوں کی پارکنگ ایریاز پر چھاپوں کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کارروائیوں نے لوگوں کے روزگار کو شدید خطرے میں ڈال دیا ہے۔ پارٹی کے مطابق ڈیورنڈ لائن پر تجارت مکمل طور پر بند ہے جبکہ چمن ویش بارڈر دو سال سے دھرنے کے باعث غیر فعال ہے، ایسے حالات میں مقامی کاروباری سرگرمیوں پر کارروائیاں ہزاروں افراد کے معاشی مستقبل کو مزید غیر یقینی بنا رہی ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ زراعت خشک سالی کے باعث پہلے ہی تباہ ہو چکی ہے، جبکہ بدامنی، بے روزگاری اور تجارت کی بندش نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ پارٹی نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ چھاپے فوری طور پر بند کیے جائیں اور عوام کو آئینی حقِ روزگار فراہم کیا جائے۔
Comments are closed.