پشین: غیر قانونی بھنگ کی فصل پر گرینڈ آپریشن، 35 ایکڑ سے زائد کاشت شدہ زمین تلف

24

 پشین — 04 دسمبر 2025

ڈپٹی کمشنر منصور احمد قاضی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر تحصیل برشور نوید احمد بلوچ کی سربراہی میں پشین کلی ملکیار میں منشیات کی ناسور کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا۔ اس دوران 35 ایکڑ سے زائد غیر قانونی بھنگ کی فصل تلف کی گئی۔

آپریشن میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ایف سی اور محکمہ ایکسائز نے بھی حصہ لیا۔ 30 افراد کو شیڈول 4 میں درج کیا گیا جبکہ مزید کارروائی بھی جاری رہے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ منشیات کی کاشت اور معاشرتی برائیوں کے خاتمے کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے اور غیر قانونی فصل کے خلاف سخت پالیسی کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ضلع پشین میں گرینڈ آپریشن منشیات کے ناسور کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گا۔

Comments are closed.