بارکھان میں سرکاری اراضی کا دورہ، ناجائز قبضہ روکنے کی ہدایات

26

بارکھان — 04 دسمبر 2025

ڈپٹی کمشنر عبداللہ کھوسو اور اسسٹنٹ کمشنر نے ریونیو عملے کے ہمراہ موضع بستی رحمتان نظر کی سرکاری اراضی کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت دی کہ کسی بھی ناجائز قبضے کی سختی سے روک تھام کی جائے اور تمام سرکاری زمینوں کی نشاندہی اور حد بندی فوری مکمل کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری زمین کی حفاظت ہر صورت یقینی بنائی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ضلعی انتظامیہ نے اعلان کیا کہ سرکاری زمینوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رہیں گے۔

Comments are closed.