بارکھان: ڈپٹی کمشنر کا لیویز تھانہ چچّہ کا دورہ، فورس کو الرٹ رہنے کی ہدایت

24

 بارکھان — 04 دسمبر 2025

ڈپٹی کمشنر بارکھان عبداللہ کھوسو نے اسسٹنٹ کمشنر خادم حسین بھنگر کے ہمراہ لیویز تھانہ چچّہ کا تفصیلی دورہ کیا اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اہلکاروں کو ہدایت کی کہ موجودہ حالات کے تناظر میں مکمل مستعدی، نظم و ضبط اور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا جائے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع حکام تک پہنچانا ضروری ہے تاکہ بروقت کارروائی ممکن ہو سکے۔ دورے کے دوران انہوں نے ڈیوٹی روسٹر، ریکارڈ، اسلحہ خانہ اور دیگر انتظامی امور کا جائزہ لیا اور ضروری ہدایات جاری کیں۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لیویز فورس کی استعداد کار بڑھانے اور امن و امان کے قیام کے لیے مکمل تعاون جاری رکھے گی۔ دورے کے اختتام پر انہوں نے اہلکاروں کی خدمات کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی اپنے فرائض بھرپور انداز میں سرانجام دیں گے۔

Comments are closed.