لورالائی: شہر میں بڑے صفائی آپریشن کا آغاز

24

میونسپل کمیٹی لورالائی نے شہر کی مجموعی صفائی اور نکاسیٔ آب میں بہتری کے لیے بڑا مشینی صفائی آپریشن شروع کر دیا ہے۔ یہ اقدام کمشنر لورالائی ولی محمد بڑیچ اور چیئرمین طاہر خان ناصر کی ہدایت پر کیا جا رہا ہے، جبکہ نگرانی چیف آفیسر محب اللہ بلوچ کر رہے ہیں۔

بخمہ محلہ، اڈا مارکیٹ اور سبزی منڈی کے مرکزی نالے سے برسوں کا جمع شدہ ملبہ، پتھر اور سیوریج ویسٹ ہیوی مشینری سے نکالا جا رہا ہے۔ عملہ رات دیر تک کام جاری رکھے گا تاکہ شہریوں کو کم سے کم زحمت ہو۔

شہریوں نے صفائی مہم کو سراہتے ہوئے کہا کہ موجودہ انتظامیہ کے عملی اقدامات سے شہر میں واضح تبدیلی آئی ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ آپریشن مون سون میں ممکنہ سیلابی صورتحال کے خدشات کم کرے گا۔

Comments are closed.