موسیٰ خیل ترقیاتی منصوبے — صوبائی وزیر سردار کھیتران کے ریمارکس

23

کوئٹہ — 4 دسمبر 2025
صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا ہے کہ آئندہ تین برسوں میں موسیٰ خیل میں سڑکوں کا وسیع جال بچھایا جائے گا، جو علاقے کی ترقی اور عوامی سہولت میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ “فیتے کاٹنے سے ترقی نہیں ہوتی، اصل ترقی عملی کام سے ہوتی ہے۔”

وزیر نے کہا کہ موسیٰ خیل کی عوام اب باشعور ہو چکی ہے اور وہ یہ سوال کرتی ہے کہ ماضی میں یہ سڑکیں کیوں نہ بنیں۔ انہوں نے کہا کہ سابق ادوار میں صرف 10 کلومیٹر سڑک ’’دکھائی‘‘ گئی، جسے عوام نے کبھی استعمال ہی نہیں کیا۔ سردار کھیتران نے کہا کہ موجودہ حکومت ہر منصوبے میں شفافیت اور تیزی کو یقینی بنا رہی ہے۔

Comments are closed.