مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کا فش ہاربر دورہ
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
تاریخ: 03 دسمبر 2025
گوادر – جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر اور صوبائی اسمبلی کے رکن مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے فش ہاربر اور ملابند وارڈ کا دورہ کیا تاکہ عوام اور کاروباری شخصیات کے مسائل کا جائزہ لیا جا سکے۔
دورے کے دوران کاروباری حضرات نے ہاربر کی سہولیات، جیٹی اور لانچوں کی آمد و روانگی اور مینٹیننس کے مسائل پیش کیے۔ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے چیئرمین پورٹ اتھارٹی سے ملاقات کر کے مسائل کے جلد حل کی یقین دہانی کرائی۔ ملابند وارڈ میں عوامی نشست کے دوران بارشوں سے پیدا ہونے والے ڈرینیج کے مسائل بھی زیر بحث آئے اور ایم پی اے نے متعلقہ حکام کو ہدایات دینے کی یقین دہانی کرائی۔
Comments are closed.