خضدار پولیس کی کامیاب کارروائی، ڈکیتی کے کیس میں روپوش اشتہاری گرفتار
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
خضدار – خضدار پولیس نے ڈکیتی کے ایک کیس میں روپوش اشتہاری محمد رضا کو گرفتار کر کے پولیس حوالات میں منتقل کر دیا۔ یہ کارروائی ایس ایس پی خضدار شہزادہ عمر عباس بابر کے حکم اور ڈی ایس پی محمد رفیق مینگل کی نگرانی میں کی گئی۔
ایس ایچ او زیدی بھاول خان پندرانی کی قیادت میں علی نواز میراجی، جاوید احمد اور شبیر احمد کی ٹیم نے ملزم کو گرفتار کیا، جو عرصہ دراز سے فرار تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ اس کے دیگر ممکنہ جرائم کا پتہ لگایا جا سکے۔
حکام نے عوام کو یقین دلایا کہ ضلع میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مستقل بنیادوں پر جاری رہیں گی اور عوام کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔ ایس ایچ او بھاول خان پندرانی نے کہا کہ پولیس قانون کی حکمرانی قائم رکھنے اور امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائے گی۔
یہ کارروائی خضدار پولیس کی جرائم کے خلاف عزم اور فوری ایکشن کی واضح مثال ہے، جس سے ضلع میں قانون کی بالادستی اور عوام کے تحفظ کو فروغ حاصل ہوگا۔
Comments are closed.