اناج منڈی واقعہ: حاجی رحمت اللہ بنگلزئی کی شدید مذمت، قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
نصیرآباد — جمعیت علماء اسلام تحصیل ڈیرہ مراد جمالی کے امیر حاجی رحمت اللہ بنگلزئی نے اناج منڈی ڈیرہ مراد جمالی میں مزدور امان اللہ مینگل کے بہیمانہ قتل اور 12 لاکھ روپے کی ڈکیتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ ریاستی رٹ پر سنگین سوالات اٹھاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھاری پولیس نفری کی موجودگی کے باوجود چند مسلح ڈاکو بازاروں میں کھلے عام قتل و غارت اور لوٹ مار کر رہے ہیں، جو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ناکامی کو ظاہر کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نصیرآباد کبھی امن کی سرزمین تھا مگر آج بدامنی، چوری اور ڈکیتی روز مرہ کا واقعہ بنتے جا رہے ہیں۔
حاجی رحمت اللہ بنگلزئی نے حکام بالا سے مطالبہ کیا کہ قاتلوں اور ڈاکوؤں کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کی جائے اور علاقے کا امن بحال کیا جائے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر بروقت کارروائی نہ ہوئی تو تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں، تاجر برادری اور عوام مل کر سخت احتجاج کریں گے، جو پولیس کے لیے بڑا چیلنج بن سکتا ہے۔
Comments are closed.