صدر زرداری کا ڈی آئی خان دھماکے میں شہداء پولیس اہلکاروں پر اظہار افسوس
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
اسلام آباد — صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس وین پر حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے جوانوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
صدر زرداری نے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے زخمی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف ملک کی سیکیورٹی اداروں اور پولیس کے مسلسل قربانیوں اور عزم کو سراہا اور کہا کہ قوم، پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے عزم کے سامنے بزدل دہشت گرد کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے۔
Comments are closed.