ڈمپنگ اور آٹے کی معیاری فراہمی کے حوالے سے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولران کا جائزہ اجلاس
مظفرآباد: ڈپٹی ڈائریکٹر خوراک مظفرآباد پونچھ ڈویژن سردار محمد ثاقب کی زیر صدارت ڈویژنل اجلاس میں غذائی صورتحال، ڈمپنگ اور آٹے کی معیاری فراہمی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں فلور ملوں کی کارکردگی، آٹے کے معیار اور عوامی شکایات کے فوری حل پر زور دیا گیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر نے ہدایت کی کہ فلور ملوں کے اچانک معائنے بڑھائے جائیں اور روزانہ رپورٹنگ کی جائے تاکہ عوام کو معیاری آٹا بروقت فراہم کیا جا سکے۔
Comments are closed.