سندھ حکومت کا صوبے میں کرکٹ کے فروغ کی حمایت کا اعلان

24

سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ حکومت حیدرآباد اور صوبے کے دیگر شہروں میں کرکٹ کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کی پختہ حمایت کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہر ضلع میں معیاری اسٹیڈیم ہونے چاہئیں تاکہ نوجوان کھلاڑیوں کو مواقع میسر ہوں اور نئے ٹیلنٹ سامنے آئیں۔
انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو متعدد خطوط لکھ کر نیاز اسٹیڈیم میں میچوں کے انعقاد پر حکومت کا موقف واضح کیا۔
وزیر نے کہا کہ لیاقت علی خان کی برسی پر عام تعطیل کے فیصلے کا اختیار وفاق کے پاس ہے اور سندھ حکومت اس معاملے میں وفاقی اقدامات کی حمایت کرے گی۔

Comments are closed.