بلوچستان کے 27 ہائی رسک اضلاع پولیس کے ماتحت، 9 اضلاع لیویز کے تحت برقرار

41

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

کوئٹہ — بلوچستان حکومت نے سیکیورٹی ڈھانچے میں اہم تبدیلی کرتے ہوئے صوبے کے 27 ہائی رسک اضلاع کو مکمل طور پر پولیس کے دائرہ اختیار میں منتقل کر دیا ہے، جبکہ 9 اضلاع بدستور لیویز فورس کے تحت کام کریں گے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ امن و امان کی بہتری، انسدادِ دہشت گردی کے اقدامات کو مؤثر بنانے اور حساس علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو ہم آہنگ کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس حکمت عملی سے کمانڈ اینڈ کنٹرول مزید مضبوط ہوگا اور تمام متعلقہ اداروں کے درمیان رابطہ کاری بہتر بنائی جا سکے گی۔ حکومت کی جانب سے مزید رہنما اصول جلد جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

Comments are closed.