صوبے میں احساسِ محرومی کے خاتمے اور پالیسی نرمی کی ضرورت ہے، رحیم کاکڑ

24

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

کوئٹہ— تحریک انصاف کے رہنما و سابق میئر کوئٹہ رحیم کاکڑ سمیت وکلاء و سیاسی شخصیات نے اپنے مشترکہ بیان میں آرمی چیف سے اپیل کی ہے کہ صوبے میں بڑھتے ہوئے احساسِ محرومی کے ازالے اور پالیسیوں میں ضروری نرمی لانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔
رہنماؤں کا کہنا تھا کہ صوبہ ’’پولیس اسٹیٹ‘‘ کی شکل اختیار کرچکا ہے، ہر سڑک پر چیکنگ کے نام پر عوام کو تنگ کیا جا رہاہے، بارڈر بندش، ناانصافیاں، مہنگائی اور بے روزگاری نے عام شہریوں کی زندگی مشکل بنا دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو منشیات اور سماجی برائیوں کی کھلی چھوٹ دینا ناقابلِ قبول ہے، جبکہ کابلی گاڑیوں کے خلاف کارروائی سے غریب طبقے کا روزگار مزید متاثر ہو رہا ہے۔
رہنماؤں نے کہا کہ وقت کم ہے، بہتر فیصلے کیے جائیں تاکہ حالات مزید خراب نہ ہوں۔ تحریک انصاف عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔

Comments are closed.