بلوچستان حکومت کی عوامی خدمات کو بہتر بنانے کے لیے صحت، پانی، تعلیم، اینٹی کرپشن اور ثقافتی سرگرمیوں میں اہم اقدامات جاری
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ – 02 دسمبر 2025
گوادر – صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سردار عبدالرحمن کھیتران نے سیکریٹری پی ایچ ای ہاشم غلزئی کے دفتر کا دورہ کیا اور گوادر میں پانی کی فراہمی کے مسائل پر تفصیلی بریفنگ لی۔ چیف انجینئر اعظم زرکون اور ڈپٹی سیکریٹری تنویر جاموٹ بھی موجود تھے۔ وزیر نے پانی کی بروقت فراہمی کو اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے فوری اقدامات کی ہدایت کی اور فیلڈ ٹیموں کی روزانہ کارکردگی رپورٹ طلب کی۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
Comments are closed.