قلات – پولیو مہم کی تیاری

25

ڈپٹی کمشنر منیر احمد درانی کی صدارت میں ضلع قلات میں پولیو مہم کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، ڈی ایچ او، ڈیزیز سرولنس آفیسر، ڈی ایس پی، محکمہ صحت اور ڈبلیو ایچ او کے نمائندگان شریک ہوئے۔ پولیو مہم 15 تا 18 دسمبر 2025 تک جاری رہے گی، جس میں ضلع کے دو تحصیلوں کے 19 یونین کونسلز میں 39,636 بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر نے عوامی شعور اجاگر کرنے اور مانیٹرنگ ٹیموں کو فعال رہنے کی ہدایت کی۔

Comments are closed.