ایڈز کے عالمی دن پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا پیغام

26

لاہور، یکم دسمبر:
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ایڈز کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ ایڈز کے مریض نفرت نہیں، ہمدردی کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایڈز ایک اہم سماجی و معاشی مسئلہ ہے اور اس کی روک تھام، تشخیص اور علاج تک رسائی میں عدم مساوات کو ختم کرنا ناگزیر ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب حکومت ایڈز کے خاتمے کے لیے مربوط اقدامات کر رہی ہے، جبکہ ڈائیلسز کے لیے ایڈز اسکریننگ کے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے متاثرہ افراد کو معاشرے کا فعال اور کارآمد حصہ بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ جلد تشخیص اور بروقت علاج سے ایچ آئی وی/ایڈز سے متاثرہ افراد کی زندگی میں بہتری لائی جا سکتی ہے۔

Comments are closed.