انٹرنیشنل مقابلہ حسنِ قرأت کے پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں محفلِ قرأت، صوبائی وزیرِ قانون کی خصوصی شرکت

24

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
لاہور، یکم دسمبر 2025ء —

جامع مسجد دربار حضرت داتا گنج بخشؒ لاہور میں انٹرنیشنل مقابلۂ حسنِ قرأت میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے قراء کرام کے اعزاز میں روح پرور محفلِ قرأت کا اہتمام کیا گیا، جس میں صوبائی وزیرِ قانون رانا محمد اقبال خاں نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ صوبائی وزیر نے معزز مہمانوں میں سوینئرز اور کشف المحجوب کے تحائف بھی تقسیم کیے۔

محفل میں قاری ایمن رضوان (ملائیشیا)، قاری عدنان مومن (ایران)، قاری عبدالرشید (پاکستان)، قاری سید صداقت علی، قاری رفیق نقشبندی، قاری وجاہت اور قاری ڈاکٹر اکرام اللہ محسن نے خوش الحانی سے تلاوتِ قرآنِ پاک پیش کی۔ ملک کے معروف نعت خواں نور جرال نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہِ اقدس میں ہدیۂ نعت پیش کر کے محفل کو مزید مؤثر بنایا۔

تقریب میں وفاقی جوائنٹ سیکرٹری احمد ندیم خان، ڈائریکٹر جنرل حج عبد القدوس، ڈائریکٹر اسٹیٹ اوقاف پنجاب خالد محمود سندھو، وفاقی ڈپٹی سیکرٹری ناصر عزیز، ڈپٹی ڈائریکٹر حج مجیب اکرم شاہ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن اوقاف آصف اعجاز سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔
ایڈمنسٹریٹر اوقاف داتا دربار شیخ جمیل احمد نے تمام مہمانوں کا استقبال کیا۔

محفل کے اختتام پر خطیب داتا دربار مفتی محمد رمضان سیالوی نے ملک و ملت کے اتحاد، سلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کرائی۔

Comments are closed.