گلگت: مین روڈ سینیٹری و سیوریج منصوبہ—اسٹیک ہولڈرز میٹنگ

25

 ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈیویلپمنٹ اتھارٹی اظہاراللہ کی زیر صدارت بسین زیرو پوائنٹ سے شہید سیف الرحمان ہسپتال تک مین روڈ پر سینیٹری اور سیوریج کے کام کے آغاز سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں پراجیکٹ ڈائریکٹر سیوریج، ایگزیکٹو انجینئر بی اینڈ آر ڈویژن گلگت، ایس پی ٹریفک، اسسٹنٹ کمشنر گلگت، کنسلٹنٹ کے نمائندے اور متعلقہ کنٹریکٹرز نے شرکت کی۔

اجلاس میں منصوبے پر کام شروع کرنے سے قبل متبادل روٹس، ٹریفک مینجمنٹ اور دیگر ضروری انتظامات پر تفصیلی مشاورت ہوئی۔ فیصلہ کیا گیا کہ کام تمام اداروں کی قریبی کوآرڈینیشن کے ساتھ شروع کیا جائے گا تاکہ ٹریفک مسائل کم سے کم ہوں اور منصوبہ کم سے کم مدت میں مکمل کیا جا سکے۔

ڈائریکٹر جنرل نے کنٹریکٹرز کو ہدایت دی کہ درکار وسائل بروقت فراہم کیے جائیں تاکہ اس اہم شاہراہ پر کام جلد مکمل ہوسکے۔ اجلاس میں تمام متعلقہ اداروں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سیوریج منصوبہ مقررہ وقت میں اور مکمل کوآرڈینیشن کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔

Comments are closed.