گلگت بلتستان میں NDRMF اور سپارکو کی تربیتی ورکشاپ، اور سینیٹری و سیوریج منصوبے سے متعلق اہم اجلاس

25

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
گلگت —

نیشنل ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ فنڈ (NDRMF) اور اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (SUPARCO) کے اشتراک سے گلگت بلتستان میں قدرتی آفات سے متعلق جدید NatCat ماڈل کے موثر استعمال پر ایک روزہ تربیتی ورکشاپ منعقد ہوئی۔ ورکشاپ سپارکو ریجنل آفس گلگت میں ہوئی، جس میں مختلف سرکاری اداروں کے سینئر افسران، سیکشن چیفس، GIS اور IT ماہرین نے شرکت کی۔

ورکشاپ کا مقصد قدرتی آفات کے خطرات سے نمٹنے کے لیے جدید سائنسی ماڈلز، ڈیٹا انٹیگریشن اور فیصلہ سازی کے نظام کو مضبوط بنانا تھا، تاکہ صوبائی اداروں کی منصوبہ بندی، رسپانس میکینزم اور آگاہی پروگرام مزید مؤثر بن سکیں۔

ماہرین نے شرکاء کو NatCat ماڈل کی افادیت، سرکاری اداروں میں اس کے استعمال اور پالیسی سازی میں اس کے کردار بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ سینئر افسران کے لیے خصوصی سیشن میں خطرات کے تجزیے اور اسٹریٹیجک فیصلوں میں ماڈل کے عملی فوائد پر روشنی ڈالی گئی۔ ورکشاپ کے دوسرے حصے میں تکنیکی عملے کو ہینڈز آن ٹریننگ دی گئی، جس میں مختلف منظرناموں کی سمیولیشن، GIS انٹیگریشن اور عملی اطلاق کے طریقہ کار شامل تھے۔

ورکشاپ نے صوبائی محکموں کی صلاحیت میں اضافہ کرتے ہوئے مستقبل میں آفات سے نمٹنے کی حکمت عملیوں کو مزید مضبوط بنانے کی بنیاد رکھ دی۔

Comments are closed.