کوئٹہ: شہر میں ٹریفک مینجمنٹ اور ڈیری فارموں کی منتقلی پر اجلاس

26

کوئٹہ، یکم دسمبر 2025:
کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ کی زیر صدارت اجلاس میں شہر میں ٹریفک کے نظام کی بہتری اور ڈیری فارموں کو شہر سے باہر منتقل کرنے کے اقدامات پر تبادلہ خیال ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر، ایس ایس پی ٹریفک، ڈائریکٹر انجینئرنگ بیورو، سیکرٹری آر ٹی اے، اسسٹنٹ کمشنر پولیٹیکل اور دیگر افسران شریک ہوئے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ گرین بس کے روٹ کو کچلاک تھانے سے سونا خان تھانے تک توسیع دی جائے گی اور 45 مقامات پر کیمرے نصب کیے جا چکے ہیں۔ کمشنر نے ہدایت دی کہ پائلٹ پروجیکٹ کے لیے زون وائز اسٹیکرز اور شناختی نظام متعارف کرایا جائے، تجاوزات کے خلاف کارروائی جاری رکھی جائے اور شہریوں کی سہولت کو ترجیح دی جائے۔

ڈیری فارموں کی منتقلی کے حوالے سے فیصلہ کیا گیا کہ کیو ڈی اے اور متعلقہ ایسوسی ایشن ایک ہفتے کے اندر متبادل جگہ کی نشاندہی کر کے رپورٹ پیش کریں گے۔

Comments are closed.