شہید سکندر آباد سوراب: پولیو مہم کی تیاریوں کا جائزہ اجلاس
شہید سکندر آباد سوراب، یکم دسمبر 2025:
ڈپٹی کمشنر صاحبزادہ نجیب اللہ کی صدارت میں ضلع پولیو ایریڈیکشن کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلیٰ افسران شریک ہوئے۔
WHO کے ڈی ایس او ڈاکٹر عبدالصمد لانگو نے 15 دسمبر سے پورے ضلع میں شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کی تفصیلات اور فیلڈ ٹیموں کی تیاریوں سے آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ علما، میڈیا، سول سوسائٹی اور والدین سے بھرپور تعاون کی اپیل کی گئی۔
Comments are closed.