کوئٹہ: نیشنل ہائی وے این-25 سیکشن کی ترقیاتی صورتحال پر اجلاس
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
کوئٹہ، یکم دسمبر 2025:
کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ کی زیر صدارت نیشنل ہائی وے N-25 (مستونگ، کوئٹہ، چمن) سیکشن پر پاکستان ایکسپریس وے ڈیولائزیشن منصوبے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں این ایچ اے کے حکام، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن ریٹائرڈ مہر اللہ بادینی، ایس پی ٹریفک کوئٹہ، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ کوئٹہ ڈویژن ظہور احمد سمیت دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے۔
این ایچ اے حکام نے منصوبے کی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ بلیلی چیک پوسٹ سے کچلاک اور چمن تک مختلف مقامات پر تعمیر و بحالی کے کام جاری ہیں۔ لکپاس کے مقام پر بھی سڑک کی بہتری کا کام تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے۔ بریفنگ میں فلائی اوورز کی تعمیر، پشین، قلعہ عبداللہ، سراناں اور جنگل علیزئی میں سڑک کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے اقدامات پر بھی روشنی ڈالی گئی۔
کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے ہدایت دی کہ بلیلی چیک پوسٹ پر کام جلد مکمل کیا جائے اور ٹریفک کے متبادل انتظامات کو یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو مشکلات نہ ہوں۔
Comments are closed.