کراچی کی تباہ حالی کی ذمہ دار پیپلز پارٹی اور صوبائی حکومت ہے، ڈاکٹر فاروق ستار

19

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

 کراچی (رپورٹ):

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ کراچی کی صرف سڑکیں ہی نہیں، بلکہ لوگوں کے دل اور نوجوانوں کے مستقبل بھی ٹوٹ چکے ہیں۔ ایک نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ حلقہ بندیوں میں دھاندلی کرکے اپنا میئر لایا گیا اور کراچی کی تباہی و بربادی کی اصل ذمہ دار پیپلز پارٹی، اس کی صوبائی حکومت اور موجودہ میئر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کی تعمیر و ترقی کے تمام عمل کو صوبائی حکومت کے وڈیروں، جاگیرداروں اور وزیر اعلیٰ نے منجمد کرکے رکھا ہوا ہے۔
مزاحیہ انداز میں ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا:
“کراچی شاید دنیا کا پہلا شہر ہے کہ جب اسے کھودا گیا تو اس میں سے چار کروڑ زندہ انسان نکل آئے۔ اس سے پہلے جب موہن جو دڑو یا ہڑپہ دریافت ہوئے تھے تو وہاں سے کوئی انسان نہیں نکلا تھا۔”

انہوں نے مطالبہ کیا کہ کراچی کے مسائل کو سنجیدگی سے لیا جائے اور شہریوں کے بنیادی حقوق کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

Comments are closed.