صدر زرداری کی سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں پر تعریف
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے شمالی وزیرستان اور درہ آدم خیل میں انٹیلی جنس بیسڈ دہشت گردی کے خلاف کامیاب آپریشنز کو قوم کی عزم و استقلال کی علامت قرار دیا۔
صدر زرداری نے کہا کہ فتنہ الخوارج اور بھارت نواز سہولت کار پاکستان کے امن کے دشمن ہیں۔ انہوں نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے سیکیورٹی فورسز کے حوصلے کو سراہا اور یقین دلایا کہ “عزمِ استقامت” کے تحت کارروائیاں دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے تک جاری رہیں گی۔
Comments are closed.