وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کی خیبرپختونخوا حکومت پر تنقید

17

 اسلام آباد / پشاور: وفاقی وزیر برائے کشمیر و گلگت بلتستان اور صدر پاکستان مسلم لیگ ن، خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ گذشتہ تین ادوار سے کے پی میں سوشل میڈیا کی حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی جانب سے بار بار مینڈیٹ دینے کے باوجود حکومت کے پاس کوئی ٹھوس منصوبہ نہیں۔

پریس کانفرنس میں وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف، مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر مرتضیٰ جاوید عباسی، سینیٹر بہرہ مند تنگی، رکن قومی اسمبلی ثمر ہارون بلور، سابق سینیٹرز اور دیگر سیاسی رہنما موجود تھے۔

اس موقع پر قاضی وقار نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا۔ انجینئر امیر مقام نے نئے شامل ہونے والوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ کے پی عوام نے فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ مسلم لیگ ن کا ساتھ دیں۔

انہوں نے خیبرپختونخوا کے موجودہ وزیراعلیٰ کے بارے میں کہا کہ ان کے پاس صوبے کیلئے کوئی عملی منصوبہ نہیں، صرف جذباتی مقامی سیاست اور غیر ذمہ دارانہ بیانات ہیں۔ امیر مقام نے عوام کو یقین دلایا کہ کشمیر اور آزاد جموں و کشمیر کے معاہدات پر وفاقی حکومت کی طرف سے عمل جاری رہے گا۔

Comments are closed.