صدر زرداری کا پولینڈ کے 107ویں یوم آزادی پر پیغام
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
اسلام آباد / پشاور، 10 نومبر 2025
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ پولینڈ کے عوام کو 107ویں یوم آزادی پر دلی مبارکباد پیش کی۔ صدر زرداری نے پاکستان اور پولینڈ کے درمیان 1962 سے قائم دوستانہ تعلقات کو سراہا اور کہا کہ یہ تعلقات سیاسی، تجارتی، سرمایہ کاری، دفاع، تعلیم اور ثقافتی تبادلوں کی بنیاد پر مضبوط ہوئے ہیں۔
صدر زرداری نے جولائی 2025 میں وارسا میں ہونے والے دوطرفہ سیاسی مشاورت کے نواں دور کو قابلِ تعریف قرار دیا، جس میں توانائی، زراعت، سائنس و ٹیکنالوجی، نقل مکانی اور اعلیٰ تعلیم کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر زور دیا گیا۔
انہوں نے ان پولش انجینئرز، پائلٹوں اور ٹیکنیشنز کو خراجِ تحسین پیش کیا جنہوں نے پاکستان کے قیام کے ابتدائی برسوں میں پاک فضائیہ کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا۔ صدر زرداری نے کہا کہ یہ خدمات دونوں ممالک کے تعلقات کی دائمی علامت ہیں اور پاکستان پولینڈ تعلقات کی مسلسل ترقی کا خواہاں ہے۔
Comments are closed.