میراں پیر روڈ وندر پر ٹریفک جام معمول، شہری شدید پریشان

17

وندَر، 10 نومبر 2025:

 وندَر شہر میں میراں پیر روڈ پر ٹریفک جام معمول بن چکا ہے، جس کے باعث شہری شدید اذیت میں مبتلا ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق، روڈ کے کنارے قائم نجی گوداموں میں روزانہ بھاری مال بردار گاڑیاں کھڑی کر کے سامان اتارا جاتا ہے، جس سے سڑک کی روانی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔

شہریوں نے انتظامیہ کی خاموشی پر سخت احتجاج کیا ہے اور کہا ہے کہ بارہا شکایات کے باوجود کوئی عملی اقدامات نہیں کیے گئے۔ ٹریفک جام کے باعث نہ صرف شہریوں کو دیر تک انتظار کرنا پڑتا ہے بلکہ ایمرجنسی سروسز کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر حب اور اسسٹنٹ کمشنر وندر سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے، ٹریفک کی روانی بحال کی جائے، اور گودام مالکان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

Comments are closed.