چلاس: ڈینگی وائرس سے بچاؤ کے لیے مساجد میں آگاہی مہم

16

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

چلاس: ڈپٹی کمشنر دیامر، عطا الرحمن کاکڑ کی ہدایات پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر دیامر استور ڈویژن، شفقت محمود، نے ڈینگی وائرس سے بچاؤ کے لیے جاری مہم کے سلسلے میں چلاس شہر کی مساجد کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے مساجد کے علماء اور موذنوں سے ملاقاتیں کیں اور لاوڈ اسپیکر کے ذریعے عوام الناس کو ڈینگی وائرس سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق یہ مہم عوام میں شعور بیدار کرنے اور وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے نہایت ضروری ہے، اور شہریوں کو خصوصی طور پر پانی کے ذخائر صاف رکھنے، مچھر مار سپرے استعمال کرنے اور ذاتی صفائی کے اصولوں پر عمل کرنے کی تاکید کی گئی۔

Comments are closed.