پنجاب پولیس نے صوبہ بھر کے گرجا گھروں میں مسیحی عباداتی پروگرام کے دوران ہائی الرٹ سکیورٹی فراہم کی

19

لاہور: انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر لاہور سمیت صوبہ بھر کے گرجا گھروں میں مسیحی عباداتی پروگرام کے دوران پولیس نے ہائی الرٹ رہ کر سکیورٹی کے فرائض انجام دیے۔

آئی جی پنجاب نے آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو حساس گرجا گھروں کی سکیورٹی بڑھانے کے احکامات جاری کیے۔ پولیس نے اضافی نفری، سنائپرز، ڈولفن سکواڈ، پی آر یو اور ایلیٹ فورس کی ٹیمیں تعینات کیں اور مؤثر پٹرولنگ کو یقینی بنایا۔

ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ علماء کرام، مسیحی کمیونٹی اور امن کمیٹیوں کے ارکان بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دیں تاکہ امن و امان قائم رہے

Comments are closed.